پیرا میں پراسیکیوٹرز کی بھرتیوں پر حکم امتناعی کی استدعا مسترد
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پیرا میں پراسیکیوٹرز کی بھرتیوں کے خلاف درخواست میں فوری حکم امتناعی کی استدعا مسترد کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے سماعت کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پیرا فورس میں پراسیکیوٹرز کی بھرتی کے لیے قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے گئے، لہذا پٹیشن کے حتمی فیصلے تک پیرا فورس میں پراسیکیوٹرز کی بھرتی فوری روکی جائے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے ۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے فوری حکم امتناعی کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار کو تیاری کے لیے آئندہ سماعت تک مہلت دے دیدی۔