انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ سائنسزگندگی کی آماجگاہ
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ سائنسز لاہور مچھروں اور گندگی کی آماجگاہ بن گیا۔استعمال شدہ بیڈز کو کوڑے اور بارش کی نظر کرکے کھلے میدان میں رکھ دیا گیا۔
لاہور نیوزنے گندگی اور بیڈز کی تصاویر حاصل کرلیں ۔ تصاویر 5اور6اگست کو اتاری گئی ہیں جبکہ ایم ایس ڈاکٹر ثاقب باجوہ نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ تصاویر پرانی ہیں۔انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ سائنسز میں عرصہ دراز سے گندہ پانی کھڑا ہے ۔صفائی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ سالانہ اربوں روپے کا بجٹ ملنے کے باوجود مینٹل ہسپتال میں بد ترین بدنظمی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،وزاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کی اپیل ہے۔