‘‘ڈیجیٹل تبدیلی: 2047ء تک کا روڈ میپ’’ پر سیمینار

‘‘ڈیجیٹل تبدیلی: 2047ء تک کا روڈ میپ’’ پر سیمینار

لاہور(خبرنگار)پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام سنٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے ڈیجیٹل تبدیلی: 2047ء تک کا روڈ میپکے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرپرسن شعبہ سوشل ورک پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ عاشق، ڈائریکٹرسنٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی عمار جعفری، نبیلہ انتصار، عنبرین سپرا، ساحر ملک، ارم شاہین ملک، فیکلٹی ممبران ودیگرنے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر عظمیٰ عاشق نے کہا کہ یہ تقریب پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے سلسلے کی کڑی ہے جس میں ملک کے ڈیجیٹل اور جامع مستقبل کے لیے پختہ عزم کا اظہار کیا گیا۔ڈائریکٹر سی آئی ٹی عمار جعفری نے 2047 تک ڈیجیٹل طور پر بااختیار، جامع پاکستان کے لیے ایک متاثر کن روڈ میپ پیش کیا۔ ماہرین نے ڈیجیٹل تعلیم اور مہارت کی ترقی، مصنوعی ذہانت سے چلنے والی پالیسی سازی اور اکیڈیمیا میں تحقیق، سماجی تحفظ کے دائرے میں سائبر سکیورٹی، ابھرتی ہوئی ٹیک سپیسز میں خواتین اور نوجوانوں کی شمولیت، ایس ڈی جی فریم ورک کے ساتھ تعلیمی اصلاحات کو ہم آہنگ کرنے پر روشنی ڈالی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں