تلونڈی، کرنٹ لگنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق
تلونڈی(نامہ نگار)تلونڈی کے محلہ اسلام پورہ میں کرنٹ لگنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
مصطفیٰ نامی شخص کی بیٹی ایمان فاطمہ گیٹ کے قریب کھیل رہی تھی جہاں سے بجلی کی کیبلز گزر رہی تھیں۔ اچانک گیٹ میں کرنٹ آنے سے ایمان موقع پر ہی دم توڑ گئی۔اس دلخراش حادثے نے پورے محلے کو غمزدہ کر دیا، جبکہ اہلخانہ پر قیامت صغریٰ ٹوٹ پڑی۔