سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کا اراضی سہولت مرکز شالامار کا دورہ
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے اراضی سہولت مرکز شالا مار لاہور کا دورہ کیا۔
اے ڈی سی آر لاہور اور متعلقہ افسران نے ایس ایم بی آر کو سہولت مرکز کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایک ہی چھت تلے پیلرا کے نمائندوں، سب رجسٹرارز اور بینکنگ سروسز کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے شالامار اراضی مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔