3سال میں 5 لاکھ خاندانوں کو قرضے دینے کافیصلہ

 3سال میں 5 لاکھ خاندانوں کو قرضے دینے کافیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے اپنے فلیگ شپ اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کے تحت پانچ سالوں میں پانچ لاکھ گھر تعمیر کرنے اور 750 ارب روپے تک قرض بانٹنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حکومت نے اس ہدف کے لیے 72 ارب روپے کا ابتدائی قرض فراہم کر دیا ہے جس کے تحت گھروں کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے، پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں 72 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں، جن سے اب تک 51 ہزار سے زائد خاندان مستفید ہو چکے ہیں۔ 6,160 گھروں کی تعمیر مکمل ہوگئی جبکہ 45,163 گھر زیر تعمیر ہیں، مزید برآں حکومت کی جانب سے بلا سود قرضے فراہم کرنے کی سکیم کو وسعت دی جا رہی ہے اور 2028 تک 5 لاکھ خاندانوں کو قرضے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ 750 ارب روپے مختص ہیں، پانچ لاکھ گھر بنائیں گے۔ لوگ خود گھر بنا رہے ہیں اور رجسٹریشن کا عمل ابھی بھی جاری ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے بتایا کہ رجسٹریشن کا کوئی پیسہ ادا نہیں کرنا، لوگ دھوکہ دہی سے بچیں۔ محکمہ ہاؤسنگ نے رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں رکھی، لوگ دھوکے سے بچیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں