نجی یونیورسٹی کے طلبا کے وفد کی وزیر صحت سے ملاقات
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تبدیلی سرکار نے 65000 ڈاکٹرز کو بے روزگار کیا جبکہ مریم نواز ہیلتھ کلینک ڈاکٹرز کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا منصوبہ ہے۔
ڈاکٹر کا کام مسیحائی ہے، آپ کا فوکس اس پر ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے یہاں نجی یونیورسٹی کے میڈیکل کے طلبا کے وفد نے ملاقات کے دوران کیا۔ میڈیکل ریسرچ، ہاؤس جاب اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔