پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے :طاہر اشرفی

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے :طاہر اشرفی

لاہور( سیاسی نمائندہ ) چیئرمین علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے گرینڈ مسجد بحریہ ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم جشن آزاد کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے ۔۔

 ،اس مرتبہ معرکہ حق میں کامیابی نے اس جشن کی خوشی دوبالا کردی ہے ، آپریشن بنیان المرصوص کے بعد دنیا پاکستان کو بہادر قوم کے طور پر دیکھ رہی ہے ، پیغام پاکستان کی دستاویز میں تمام پاکستانیوں کے حقوق بتائے گئے ہیں, پاکستان میں رہنے والے غیر مسلم بھائیوں کے حقوق کا تعین بھی آئین میں کردیا گیا ہے ، پاکستان میں مسلمانوں اور غیر مسلموں نے مل کر رہنا ہے ، پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے ، نیتن یاہو نے بھی کہہ دیا کہ اسرائیل نے پاکستان کے خلاف بھارت کی مدد کی ہے ، پورے ملک کی مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں پر 14 اگست کو قومی پرچم لہرائے جائیں گے ، 14 اگست پر تقریری مقابلے بھی ہوں گے ، قوم جوش و خروش سے 14 اگست کا دن منائے گی، معرکہ حق سے پاکستان اور پاکستانی فوج و قوم کی عظمت دنیا کے سامنے آئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں