مزید 10500 سکولز آؤٹ سورس کرنے کے تیسرے مرحلے کااکتوبر سے آغاز
لاہور(عاطف پرویز سے)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے میں سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کے تیسرے مرحلے کا آغاز اکتوبر میں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس مرحلے میں مزیدایسے ساڑھے 10 ہزار سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گاجن میں طلبہ کی تعداد 100 یا اس سے کم ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ اس عمل سے قبل سکولوں میں انرولمنٹ کے اعداد و شمار کی نادرا کے ذریعے تصدیق کروائی جائے گی تاکہ فیک انرولمنٹ کی نشاندہی ہو سکے ۔ جعلی انرولمنٹ ثابت ہونے پر سکولوں کی انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔