آن لائن سامان لوٹنے والا گروہ پکڑاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی کیمروں کی ٹریسنگ سے 4 رکنی گینگ گرفتار کرکے لاکھوں کا سامان برآمد کرلیا گیا۔
سیف سٹی کیمروں کی مدد سے آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے قیمتی سامان لوٹنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا ،جیل روڈ لاہور سے رائیڈ ڈرائیور شہری کا لاکھوں مالیت کا سامان لے کر فرار ہو گیا تھا۔ گینگ جعلی ڈرائیونگ ایپس کے ذریعے دھوکہ دیتا تھا۔