فصل جوا رکاٹ کر کسان کو در خت سے باندھ دیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ملزم محنت کش کی فصل جوار کاٹ کر لے گئے ، کسان کو ساتھ لے جا کر حویلی میں درخت کے ساتھ باندھ دیا۔
تھانہ صدر کے علاقہ رام رائیاں خورد کے زاہد الیاس نے جوار کاشت کررکھی تھی ،اسے اطلاع ملی کہ عامر ،احمدرضا ،طلحہ ،راشد ،شعیب ،امان اﷲ ،احسن ،زینب بی بی ،آسیہ ،شگفتہ ،تنزیلہ ،گلشن اور نازیہ جوار کاٹ رہے ہیں، زاہد موقع پر پہنچا تو احمد رضا نے رائفل تان لی دیگر ملزم دستی ہتھیاروں سے حملہ آور ہو گئے۔ اور تشدد کر تے ہو ئے فصل جوار کے ساتھ اسے بھی اینب بی بی کی حویلی لے گئے اور وہاں درخت کے ساتھ باندھ دیا ،تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔