سی ٹی او کا سیلاب کے پیش نظر راوی سے ملحقہ علاقوں کا دورہ

سی ٹی او کا سیلاب کے پیش نظر  راوی سے ملحقہ علاقوں کا دورہ

لاہور(اے پی پی)سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر دریائے راوی سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور ٹریفک پولیس کو شہریوں کی مدد کیلئے ہر دم تیار رہنے کا حکم دیا۔

اس موقع پرانہوں نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور متاثرہ علاقوں میں ڈویژنل ایس پی اور سرکل آفیسر نے سی ٹی او لاہور کو بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہم سب کو ہر طرح کے حالات کیلئے تیار رہنا چاہئے ، کسی بھی صورتحال کے پیش نظر راستوں پر آمد ورفت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ امدادی کارروائی کرنے والی گاڑیوں کو متاثرہ علاقوں تک جانے میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو ۔ سی ٹی او نے ٹریفک پولیس کے تمام افسران و جوانوں کو دیگر محکموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں