بارشیں ، سیلاب : سبزیوں، پھلوں کے من مانے نرخ

بارشیں ، سیلاب : سبزیوں، پھلوں کے من مانے نرخ

لاہور(کامرس رپورٹر سے، آئی این پی)شدید بارشوں اور بد ترین سیلاب سے فصلیں تباہ ہونے اور ترسیل میں رکاوٹوں پرسبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سرکاری نرخنامے میں بھی کئی سبزیوں کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، اوپن مارکیٹوں خصوصاً گلی محلے کی سطح پر دکانداروں نے سپلائی کو جواز بناتے ہوئے منہ مانگی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیں جس سے شہری پریشان ہوتے رہے۔

ٹماٹر کے سرکاری نرخ میں 5 روپے کااضافہ ،125 روپے کلو ہوگیا جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر180 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔آلو کا مقررہ نرخ 90 ،مارکیٹ میں 100 روپے کلو بک رہا،پیاز کا نرخ 70 ہے ،80روپے کلومل رہا،لہسن ہرنائی کاسرکاری نرخ 295 مارکیٹ میں 350 روپے کلو ہے ۔ ادرک چائنہ کا نرخ 415 مقرر ،500روپے کلودستیاب ہے ، مارکیٹ میں بھنڈی 20روپے اضافے سے 280کدو 20روپے اضافے سے 180اور شملہ مرچ 220روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت90روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 120روپے کلو تک فروخت جاری رکھی ،آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 75کی بجائے 90،آلو کچا چھلکا درجہ سوم 60کی بجائے 80،پیازدرجہ اول70کی بجائے 90،پیاز درجہ دوم60کی بجائے 80، پیازدرجہ سوم50کی بجائے 60،ٹماٹر درجہ اول125کی بجائے 170، ٹماٹر درجہ دوم105کی بجائے 150، ٹماٹر درجہ سوم90کی بجائے 100سے 120،لہسن دیسی نیا215کی بجائے 400سے 430،لہسن ہرنائی295کی بجائے 480سے 500،ادرک تھائی لینڈ465کی بجائے 740سے 760،ادرک چائنہ415کی بجائے 560سے 580،کھیرا فارمی110کی بجائے 140، بینگن120کی بجائے 180سے 200،بند گوبھی110کی بجائے 170سے 180،پھول گوبھی 160کی بجائے 200سے 220،شملہ مرچ170کی بجائے240سے 250، بھنڈی220کی بجائے 270سے 280، شلجم80کی بجائے 130سے 140،اروی100کی بجائے 150سے 160،مٹر240کی بجائے 370سے 380،کریلا270کی بجائے 300سے 320،سبز مرچ110کی بجائے 200 سے 230،لیموں چائنہ120کی بجائے 150سے 160،لیموں دیسی 240کی بجائے 300سے 320،حلوہ کدو55کی بجائے 65سے 70،ٹینڈے دیسی230کی بجائے 270سے 280، گھیاکدو140کی بجائے 180،پالک فارمی60کی بجائے 70 ، گاجرچائنہ140کی بجائے 180 جبکہ گھیا توری1 20 کی بجائے 170سے 180روپے کلوتک فروخت ہوئی۔پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول 235 کی بجائے 280سے 300،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم120کی بجائے 180سے 200،سیب گاچہ درجہ اول305کی بجائے 430سے 450، سیب گاچہ درجہ دوم170کی بجائے 270سے 300، کیلا درجہ اول درجن220کی بجائے 350، کیلا درجہ دوم درجن 150کی بجائے 200سے 220،کیلا درجہ سوم درجن100کی بجائے 120سے 130، امرود215 کی بجائے 230سے 240روپے ،انار دیسی نیا 310 کی بجائے 530سے 550،آلو بخارادرجہ اول 340کی بجائے 480سے 500 کلو فروخت کیاگیا۔ آلو بخارا درجہ دوم185کی بجائے 250سے 260،آڑو درجہ اول310کی بجائے 450سے 480،آڑو درجہ دوم180کی بجائے 240سے 260،آم انور رٹول310کی بجائے 380سے 400،آم چونسہ کالا210کی بجائے 270،جاپانی پھل175کی بجائے 250،انگور سندر خانی460کی بجائے 600 سے 650،گرما180کی بجائے 230سے 240،پپیتا380کی بجائے 440سے 450روپے ، کھجور ایرانی500کی بجائے 550سے 570جبکہ کھجور اصیل470کی بجائے 500سے 520روپے کلو فروخت کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں