حضرت میاں میر ؒکے عرس کی دو روز ہ تقریبات کا ا فتتاح

 حضرت میاں میر ؒکے عرس کی دو روز ہ تقریبات کا ا فتتاح

لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے حضرت میاں میرؒ کے 402ویں سالانہ عرس کی دو روز ہ تقریبات کا افتتاح رسم چادرپوشی سے کیا۔

اس موقع پر حضرت میاں میر ؒ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔پارلیمانی سیکرٹری اوقاف ملک وحید، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری اور چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے خطاب کرتے کہاکہ صوفیا کی خانقاہیں خدمت ِخلق کا سب سے بڑا ادارہ ہیں۔ موجودہ سیلابی صورتحال میں متاثرین کیلئے خانقاہوں کے دروازے کھول دیئے جائیں۔ حضرت میاں میر ؒ نے خطے میں باہمی رواداری کو فروغ دیا،و ہ امن کے علمبردار اور انسان دوستی کے امین تھے ۔ ڈی جی مذہبی امورخالد محمود سندھو،چیئر مین امور مذہبیہ کمیٹی صاحبزادہ شہزاد سلطان،سردار رنجیت سنگھ، پنڈٹ بھگت لال،گل لال سنی مسیح، مولانا شکیل الرحمن ناصر،مفتی عمران حنفی،مفتی شفیق، علامہ سجادحسین جوادی و دیگر مقررین نے کہا موجودہ حکومت روادارانہ فلاحی معاشرے کیلئے کوشاں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں