کاہنہ : فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی
لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا پولیس اہلکار کانسٹیبل یاسین ایس ایس یو ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر واپس جا رہا تھا، جیسے ہی وہ شہزادہ روڈ پر پہنچا تو کھیت سے نکلنے والے دو نامعلوم افراد نے اچانک اس پر فائرنگ کر دی۔ یاسین کی ٹانگ میں گولی لگی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments