شراب بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، 2 ملزم گرفتار

 شراب بنانے والی فیکٹری  پکڑی گئی، 2 ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس نے گھر میں قائم شراب بنانے والی منی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں زہریلی شراب برآمد کرلی۔

 کارروائی کے دوران پولیس نے 1400 لٹر کے قریب دیسی زہریلی شراب، خام مال، ڈرم اور سینکڑوں خالی بوتلیں قبضے میں لے لیں جبکہ ملزمان عابد اور غضنفر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان نے شراب کو نیلے گیلنوں اور 600 سے زائد کپیوں میں بھر رکھا تھا جو لاہور کے مختلف مقامات پر سپلائی کی جانی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...