سینئر صحافی عامر ندیم انتقال کر گئے ،مریم نواز کااظہارافسوس
لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور پریس کلب کے لائف ممبر و سینئر صحافی عامر ندیم کوصحافی کالونی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
مرحوم کی نماز جنازہ مدینہ منورہ کے سکالر ڈاکٹر احمد علی سراج نے پڑھائی ،نماز جنازہ میں مرحوم کے عزیز و اقارب،سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینئر صحافی عامر ندیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔