بچے کااغوا، ہسپتال سکیورٹی گارڈ بھی مقدمہ میں شامل
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )لاہور جنرل ہسپتال میں بچہ اغوا کا معاملہ ، بچے کی بازیابی اور اغوا کار خواتین کی گرفتاری کے باوجود جنرل ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ کو ایف آئی آر میں شامل کرلیا گیا۔
عثمان نامی سکیورٹی گارڈ کو ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال کی اجازت کے بغیر غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے مقدمہ میں شامل کیا گیا جبکہ عثمان سکیورٹی گارڈ کو ہسپتال کی جانب سے غفلت برتنے کی الگ سے سزا دی جائے گی۔