آلودگی میں کمی، ای ٹیکسی منصوبے پر عملدرآمد کافیصلہ

 آلودگی میں کمی، ای ٹیکسی  منصوبے پر عملدرآمد کافیصلہ

لاہور(شیخ زین العابدین)پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے معیار کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لیے حکومت نے ای ٹیکسی منصوبے پر عملدرآمد کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدف دیا ہے کہ فروری دو ہزار چھبیس تک گیارہ سو برقی ٹیکسیاں سڑکوں پر لائی جائیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے منصوبے پر ورکنگ مکمل کر لی ہے ۔ ابتدائی مرحلے میں ای ٹیکسیز کی فراہمی کے لیے درخواستیں آئندہ پندرہ روز میں آن لائن وصول کی جائیں گی، جس کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے خصوصی پورٹل تیار کر لیا ۔ای ٹیکسی منصوبے کیلئے نو کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں