اربوں سے بننے والی سڑکوں پربس سٹاپ نظرانداز

اربوں سے بننے والی سڑکوں پربس سٹاپ نظرانداز

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں اربوں روپے کی لاگت سے نئی سڑکیں تعمیر ہوئیں لیکن شہریوں کے لیے بنیادی سہولت بس سٹاپ کہیں بھی نظر نہیں آتے۔

ویلنشیا سے ڈیفنس روڈ پائن ایونیو تک کوئی بس سٹاپ موجود نہیں، متبادل بائی پاس رائیونڈ روڈ بھی بس سٹاپ سے محروم ہے ۔ جناح ہسپتال کینال روڈ سے کریم مارکیٹ تک سٹرکچر پلان روڈ میں بھی کہیں مسافروں کے بیٹھنے یا انتظار کرنے کی جگہ نہیں بنائی گئی۔ہربنس پورہ سے جلو تک سڑک کی نئی کارپٹنگ کے بعد بھی شہریوں کے لیے بس سٹاپ نہیں بنایا گیا۔ باگڑیاں سے امیر چوک اور امیر چوک سے ایڈن تک بننے والی نئی سڑکیں بھی ایسی ہیں۔مولانا شوکت علی روڈ سگنل فری منصوبہ اور برکت مارکیٹ سے والٹن روڈ تک سگنل فری کوریڈور بھی بس سٹاپ سے محروم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں