نشتر : اندھا دھند فائرنگ پراپرٹی ڈیلر قتل
لاہور (کرائم رپورٹر) نشتر کالونی میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے کار سوار پراپرٹی ڈیلر ارشاد کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ،تاہم سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments