مختلف سکیموں میں آپریشن 76 املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 76 املاک سربمہرکر دیں۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، نیو مسلم ٹاؤن، سمن آباد، گلشن راوی اورمصطفی ٹاؤن میں آپریشن کیا۔ ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر گلبرگ میں 19 املاک، نیو مسلم ٹاؤن، سمن آباد اور گلشن راوی میں 42املاک سربمہر کر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران مصطفی ٹاؤن میں 15املاک سیل کر دیں۔