گیارہویں جماعت کا نصاب بھی کم کرنے کافیصلہ
لاہور(خبر نگار)نویں کے بعد گیارہویں جماعت کا نصاب بھی ریشنلائزیشن کیا جائے گا۔طلبہ اور اساتذہ کی ڈیمانڈ پر فیصلہ کرلیا گیا۔رواں سال نویں اور گیارہویں جماعت کی نئی نصابی کتب تیار کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق کتابوں میں غلطیوں اور زیادہ نصاب کو دیکھتے ہوئے نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔ ماہرین کی سفارشات پر درسی کتب میں کمی کی جائے گی ۔ پیکٹا نے نصاب کم کرنے کے لیے ماہرین پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے رکھی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نویں جماعت کے حوالے سے ابتدائی سفارشات تیار کرلی گئیں ۔نصاب کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔