توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین اوگرا کو نوٹس جاری
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ مارکیٹ میں آئل ایڈوائزری کونسل کے نام سے ایک اور ایسوسی ایشن کام کررہی ہے ،عدالت نے چیئرمین اوگرا کو آئل ایڈوائزری کونسل کی قانونی حیثیت بتانے کی ہدایت کی تھی،تاہم عدالتی حکم کے باوجود جعلی ایسوسی ایشن کی قانونی حیثیت نہیں بتائی گئی۔ استدعا ہے کہ عدالت چیئرمین اوگرا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔