جماعت اسلامی کا کسان روڈ کارواں شروع کرنیکا اعلان

جماعت اسلامی کا کسان روڈ کارواں شروع کرنیکا اعلان

حکومتی پالیسیوں سے کاشتکارخودکشیوں پر مجبور :جاوید قصوری کی پریس کانفرنس

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے لاہورپریس کلب میں ڈاکڑ بابر رشید،ذکر اللہ مجاہد، نصر اللہ گورائیہ، رشید منہالہ ، منظورحسین،محمدفاروق چوہان اور عمران الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب،موسمیاتی تبدیلیوں اور ظالمانہ حکومتی پالیسیوں نے پنجاب کے کاشتکاروں کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے ۔جماعت اسلامی پنجاب کسانوں کے معاشی قتل عام اور حکومت کی کسان دشمن پالیسی کے خلاف 26 تا 28 اکتوبر کو لاہور سے کسان بچاؤ، پاکستان بچاؤ روڈ کارواں کا آغاز کرے گی۔

کارواں پہلے دن لاہور سے اوکاڑہ کے لئے روانہ ہو گا۔ دوسرے دن 27اکتوبر کو بروز پیر کارواں لاہور سے (نوشہرہ ورکاں) گوجرانوالہ جائے گا۔ تیسرے دن کارواں ننکانہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جائے گا،27 اکتوبر کو نوشہرہ ورکاں گوجرانوالہ اور 28اکتوبر کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کسان بچاؤروڈ کارواں سے خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب نے کسانوں کو نڈھال کرکے رکھ دیا ہے ،پہلے ہی گندم کی صحیح قیمت نہ ملنے سے کسانوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں