سکولوں کیلئے مفت کتابوں کی فراہمی مالی بحران کاشکار
لاہور(خبر نگار)سرکاری سکولوں کے لیے مفت کتابوں کی فراہمی کا نظام شدید مالی بحران کا شکار، پیکٹا کو اربوں روپے کے واجبات ادا نہ ہونے سے مشکلات بڑھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلی منٹیشن یونٹ پی ایم آئی یو نے پیکٹا کے پانچ ارب روپے کے واجبات تاحال ادا نہیں کیے ۔پیکٹا نے سرکاری سکولوں کے لیے لاکھوں کتابیں پرنٹ کر کے فراہم کیں، مگر کئی سال گزرنے کے باوجود ادائیگیاں نہ ہو سکیں۔