جنرل ہسپتال :پروسٹیٹ کے جدید علاج کا کامیاب تجربہ

جنرل ہسپتال :پروسٹیٹ کے جدید علاج کا کامیاب تجربہ

تربیتی ورکشاپ میں پروسٹیٹ گلینڈ ریزیوم پروسیجر کا عملی مظاہرہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )جنرل ہسپتال میں پروسٹیٹ کے جدید علاج \\\'\\\'ریزیوم (سٹیم) پروسیجر\\\'\\\'کا کامیاب مظاہرہ۔پرنسپل پوسٹ گریجو ا یٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ فاروق افضل نے کہا ہے کہ نوجوان ڈاکٹرز کو طبی میدان میں ہونے والی عالمی پیش رفت سے ہر لمحہ باخبر رہنا چاہیے تاکہ وہ ماڈرن ٹیکنالوجی اور علاج کے جدید طریقوں پر عبور حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ماہر یورولوجسٹ کا لاہور جنرل ہسپتال میں جدید طریقہ علاج پر مبنی آپریشن کرنا اور اپنے علم و تجربے کو پاکستانی ینگ یورولوجسٹ کے ساتھ شیئر کرنا ادارے کے لیے باعثِ فخر اور ملک کے طبی شعبے کے لیے خوش آئند قدم اور اس بات کا مظہر ہے کہ بین الاقوامی میڈیکل پروفیشنلز لاہور جنرل ہسپتال کی ورکنگ پر بھی اتنا اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان ایسوسی ایشن آف یورولوجیکل سرجنز کی سلور جوبلی بین الاقوامی کانفرنس کے سلسلے میں لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تربیتی ورکشاپ میں جدید طریقہ علاج برائے پروسٹیٹ گلینڈ ریزیوم پروسیجر کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں