ریلیف آپریشن کا خرچ سوسائٹی مالک سے وصولی کی سفارش

ریلیف آپریشن کا خرچ سوسائٹی  مالک سے وصولی کی سفارش

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی مؤثر کارروائی جاری ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو خط لکھا ہے، جس میں تھیم پارک کے مالک خوشی محمد کی 1400 کنال زمین قرق کرنے اور ریلیف آپریشن پر آنیوالا تمام خرچ مالک سے ریکور کر کے قومی خزانے میں جمع کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں