بس میں خاتون سے ہراسانی کرنیوالا شخص گرفتار

بس میں خاتون سے  ہراسانی کرنیوالا شخص گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سے خانیوال جا نے والی بس میں خاتون سے ہراسانی کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ۔۔۔

۔ترجمان ایف سی اتھارٹی کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بروقت کارروائی سے خاتون کو تحفظ فراہم کیا گیا،خاتون بس میں سفر کر رہی تھی، پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص نے مسلسل ہراساں کیا،متاثرہ خاتون نے والد کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر والد نے ایمرجنسی 15ہیلپ لائن پر کال کی ،خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو فوری حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں