عالمی کانفرنس‘‘ نباتاتی سائنسز میں حالیہ ترقی’’ کا آغاز

عالمی کانفرنس‘‘ نباتاتی سائنسز  میں حالیہ ترقی’’ کا آغاز

لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے شعبہ نباتات کے زیر اہتمام تیسری دو روزہ سالانہ عالمی کانفرنس نباتاتی سائنسز میں حالیہ ترقی کا آغاز ہو گیا۔

رواں برس کیلئے کانفرنس کا موضوع عالمی چیلنجز کے حل اور پائیدار مستقبل کیلئے جدید ٹیکنالوجیز کی ضرورت رکھا گیا۔ کانفرنس کے پہلے روز چین، ترکیہ، امریکہ، ملیشیا، آسٹریلیا، ایران، انڈونیشیا، اٹلی، سعودی عرب، آذربائیجان اور افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے پلانٹ فزیالوجی، ایکولوجی اور پائیدار زراعت کے جدید سائنسی پہلوؤں پر کلیدی خطابات اور تحقیقی مکالمے پیش کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں