لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو واسا کا نیا بلنگ ماڈل متعارف

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو واسا کا نیا بلنگ ماڈل متعارف

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت واسا نے ایک نیا بلنگ ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔

واسا حکام کے مطابق اب جہاں بھی نیا سیوریج یا واٹر سپلائی کنکشن لگے گا، وہاں کے مکینوں سے طے شدہ ٹیرف کے مطابق بل وصول کیا جائے گا۔ماضی میں نان واسا سروس ایریاز میں رہائشیوں سے پانی اور سیوریج کے بل وصول نہیں کیے جا رہے تھے ، تاہم اب منصوبے کے تحت ان علاقوں کو بھی بلنگ نیٹ ورک میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ واسا حکام کے مطابق پانی اور سیوریج کے بل واسا کے موجودہ ٹیرف کے مطابق وصول کیے جائینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں