’’سمارٹ سیف سٹیز فیز ون‘‘ منصوبے کیلئے فنڈز کی منظوری
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کابینہ نے شہریوں کے تحفظ، سمارٹ سکیورٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ کے لیے سمارٹ سیف سٹیز فیز ون منصوبے کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔۔۔
موجودہ مالی سال 2025-26 میں اس منصوبے کے لیے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ منصوبہ سیکرٹری ہوم اور آئی جی پنجاب نے کابینہ میں پیش کیا، جس کے تحت لاہور سمیت بڑے شہروں میں آئی پی این وی سائٹس کو اپگریڈ کیا جائے گا۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے جدید نگرانی اور مانیٹرنگ سسٹم نصب کیا جائے گا۔