میڈیکل، انجینئرنگ میں کم داخلوں پر آگاہی مہم کا فیصلہ

میڈیکل، انجینئرنگ میں کم داخلوں پر آگاہی مہم کا فیصلہ

22 نومبر سے مہم صوبہ بھر کے کالجز میں شروع کی جائیگی،مراسلہ جاری

لاہور(خبر نگار)سرکاری کالجز کے طلبہ کی میڈیکل اور انجینئرنگ پروگرام میں داخلوں کی کم شرح کو دیکھتے ہوئے خصوصی آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کیلئے میڈیکل اینڈ انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ اویئرنس مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہائر ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ دوسرے سال کے طلبہ کیلئے میڈیکل اور انجینئرنگ داخلہ ٹیسٹ آگاہی شروع کی جائیگی۔ڈی پی آئی آفس کے اکیڈمک آپریشنز ونگ نے مسائل کی نشاندہی کی۔طلبہ کو پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور ICS کیلئے مختلف یونیورسٹیوں میں داخلے کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔ڈی پی آئی کالجز نے تمام ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور کالجز پرنسپلز کے نام مراسلہ جاری کردیا ۔22 نومبر سے مہم صوبہ بھر کے کالجز میں شروع کی جائیگی۔ پرنسپلز کوہدایت کی گئی ہے کہ کالج کے احاطے میں نمایاں مقامات پر سٹینڈز اور فلیکسز لگوائیں۔ زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کیلئے طلبہ کو سیمینار اور ٹیسٹ کی تاریخوں بارے اچھی طرح سے آگاہ کیا جائے ۔ 29 نومبر سے آگاہی ٹیسٹ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں