سردی :پنجاب کی جیلوں میں 45ہزار کمبل تقسیم

سردی :پنجاب کی جیلوں میں 45ہزار کمبل تقسیم

قیدیوں کو سردی سے بچانے کیلئے بیرکوں میں شیٹ لگانے کا کام شروع

لاہور (مد ثر حسین سے ) موسم سرما کی آمد۔قیدیوں کو سردی سے بچانے کے لیے پنجاب کی جیلوں میں 45 ہزار کمبل تقسیم کر دئیے گئے ۔کمبل 11 کروڑ 25 لاکھ مالیت کے خریدے گئے ۔ جبکہ سخت سردی میں بیرکوں میں ٹھنڈی ہوا کو روکنے کے لیے شیٹ لگانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو سردی سے بچانے کے انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں ۔قیدیوں کو پہلے مراحلے میں 45 ہزار کمبل بھجوا دئیے گئے ہیں۔لاہور کی دونوں جلیں کیمپ جیل اور کوٹ لکھپت جیل میں 3 ہزار کمبل بھجوائے گئے ہیں۔آئی جی جیل خانہ جات کی لوجسٹک برانچ نے پنجاب کی جیلوں میں کمبل بھجوائے ہیں۔آئندہ چند روز تک 30 ہزار مزید کمبل پنجاب کی جیلوں میں تقسیم کئے جائیں گے ۔ پنجاب کی جیلوں میں کمبل 11 کروڑ 25 لاکھ روپے مالیت میں خریدے گئے ہیں ،قیدیوں کو سردیوں سے بچانے کے لیے بیرکوں میں شیٹ لگانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا۔لاہور سمیت پنجاب کی تمام جیلوں کی بیرکوں میں سردی سے بچاو کے لیے شیٹ لگائی جا رہی ہیں ۔آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک قیدیوں میں سردی سے بچاو کے لیے جیکیٹیں گرم کپڑے اور ٹوپیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔ موسم کی مناسبت سے جیلوں میں قیدیوں کو سہولیات دی جاتی ہیں تاکہ قیدی سخت سردی سے محفوظ رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں