ڈولفن ہیڈ کوارٹرز میں اردل روم اہلکار نوکری سے برخاست

ڈولفن ہیڈ کوارٹرز میں اردل روم اہلکار نوکری سے برخاست

لاہور(کرائم رپورٹر )ایس پی ڈولفن اختر نواز کی ہدایت پر والٹن ہیڈ کوارٹرز میں ہفتہ وار اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

، جس میں مجموعی طور پر 29اہلکار پیش ہوئے ۔ احتساب کے عمل کے دوران مس کنڈکٹ اور کرپشن ثابت ہونے پر ایک اہلکار کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔انکوائری مکمل ہونے کے بعد 6اہلکاروں کو سروس ضبطگی، سالانہ انکریمنٹ روکنے اور سروس میں کٹوتی جیسی سزائیں دی گئیں۔ مزید 12اہلکاروں کو اظہارِ وجوہ کے نوٹس جبکہ 10 کو ذمہ داریاں درست طریقے سے ادا نہ کرنے پر آخری وارننگ جاری کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں