درسی کتب کے اشاعتی اخراجات میں کمی کی بجائے اضافہ

درسی کتب کے اشاعتی اخراجات میں کمی کی بجائے اضافہ

جیکٹس کی اشاعتی قیمت پچھلے سال کے مقابلے میں 45روپے تک بڑھی

لاہور(خبر نگار)درسی کتب کی اشاعت کے اخراجات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگیا ۔ کاغذ ،پرنٹنگ اور بائنڈنگ کے نرخوں میں کمی کے باوجود تعلیمی سال دوہزار چھبیس،ستائیس کی درسی کتب کے ٹینڈرز میں30فیصد تک ریٹ زائد آئے ہیں ۔ سال 2025میں کاغذ کی فی کلو قیمت 225روپے فی کلو، پرنٹنگ کے نرخ 225روپے اور بائنڈنگ 500 روپے تھے ۔اس وقت کاغذ 185 روپے کلو،پرنٹنگ کے نرخ 150اور بائنڈنگ 400 روپے ہے ۔پہلی جماعت سے پانچویں جماعت کی جیکٹس کی اشاعتی قیمت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9سے 45 روپے تک اضافہ ہو رہا ہے ۔کچی جماعت کے قاعدوں میں 18روپے تک اضافہ ہوا ہے ۔تعلیمی سال2025-26میں پول نہ ہونے کیوجہ سے ٹینڈرز کے ریٹ تخمینہ جاتی ریٹوں کے مقابلے میں 20فیصد تک کم آئے تھے ،گزشتہ سال درسی کتب کی اشاعت کے اخراجات میں ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہوئی تھی۔ پبلشرز کا کہنا ہے کہ اس سال پیکٹا کو درسی کتب کی اشاعت پر 1ارب روپے تک کے زائد اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں