پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، مائنز اینڈ منرلز بل منظور
لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے معدنیات و کان کنی کا اہم اجلاس ،چیئرمین کمیٹی و ایم پی اے وقار احمد چیمہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔۔
اجلاس میں سیکرٹری معدنیا ت پرویز اقبال سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025 پیش کیا گیا، جسے تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ بل کا مقصد صوبے میں معدنی وسائل کی نگرانی اور ریگولیشن کے لئے ایک جامع اور مؤثر فریم ورک فراہم کرنا ہے ۔