سموگ تدارک کیس سماعت کے لئے مقرر
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس سماعت کے لئے مقرر،جسٹس شاہد کریم 12دسمبرکوسماعت کرینگے۔
عدالت نے لاہور کے تمام پارکس اور باغات کی میپنگ کرکے رپورٹ طلب کررکھی ہے ،عدالت کی شوگر ملوں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کی رپورٹ طلب کررکھی ہے ،عدالت نے سکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات بڑھانے کا حکم دے رکھاہے۔