پنجاب یونیورسٹی: افسران و ملازمین اضافی کام کے معاوضہ سے محروم
لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی کے افسران و ملازمین اضافی کام کے معاوضہ سے محروم ہیں ۔پنجاب یونیورسٹی کے افسران و ملازمین ساڑھے 5 ماہ سے اوورٹائم سے محروم ہیں۔
گریڈ 1سے 17کے افسران و ملازمین کو اوورٹائم نہ مل سکا،یونیورسٹی افسران و ملازمین کو ہر تین ماہ بعد اوورٹائم کی رقم ملتی ہے ۔اکتوبر میں ملنے والا اوورٹائم تاحال جاری نہ ہو سکا۔شیڈول کے مطابق جنوری میں دوسرا اوورٹائم ملنا ہے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ساڑھے پانچ ماہ سے اوورٹائم سے محروم ہیں۔ یونیورسٹی کو سولر پر منتقلی،آن لائن ایڈمشن اور کرائیوں میں اضافہ کئے جانے پر کروڑوں روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوا۔