رکشہ ڈرائیورز کا مقدمات ‘ بھاری جرمانوں کیخلاف مظاہرہ

رکشہ ڈرائیورز کا مقدمات ‘ بھاری جرمانوں کیخلاف مظاہرہ

پولیس کی کارروائیاں بے بنیاد :ملی رکشہ یونین کے عہدیدارو ں کاخطاب

لاہور(خبر نگار)لاہور میں رکشہ ڈرائیورز کے خلاف مبینہ ایف آئی آرز اور بھاری جرمانوں کے خلاف ملی رکشہ یونین سراپا احتجاج ہے ۔تفصیلات کے مطابق احتجاجی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو وہ احتجاج میں مزید شدت لائیں گے ۔ گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے باہر رکشہ ڈرائیور بڑی تعداد میں جمع ہیں۔ رکشہ ڈرائیورز مبینہ ایف آئی آرز اور ناجائز جرمانوں کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس کی کارروائیاں بے بنیاد ہیں اور غریب ڈرائیوروں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے ۔60کے قریب ڈرائیورز کیخلاف ایف آئی آرز درج کر دی گئی ہیں۔ پولیس ایسے جرمانے کر رہی ہے جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔احتجاجی ڈرائیوروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کیخلاف ہونیوالی کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں۔ رکشہ یونین کے مطابق اگر ناجائز جرمانوں اور ایف آئی آرز کا سلسلہ نہ رکا تو احتجاج مزید وسیع کیا جائیگا۔اگر یہ کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو ہم احتجاج میں شدت لائیں گے ۔ یہ ظلم ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں