بلدیاتی قانون میں ضروری ترامیم کی جائیں:جماعت اسلامی
آج پنجاب کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹر ز پر بھرپور احتجاج کرینگے :جاوید قصوری
لاہور (سیاسی نمائندہ )امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا بلدیاتی ایکٹ 2025عوامی نمائندگی کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ اس کالے قانون کے خلاف جماعت اسلامی 7دسمبر کو پنجاب کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر بھرپور احتجاج کرے گی۔ ان احتجاجی مظاہروں کی قیادت جماعت اسلامی کی مرکزی، ضلعی اور مقامی قیادت کرے گی۔وسطی پنجاب میں ہونے والے مظاہروں میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اوکاڑہ، محمد جاوید قصوری ضلع فیصل آباد ،ڈاکٹر بابر رشید گوجرانوالہ ،ذکر اللہ مجاہد سیالکوٹ ،نصر اللہ گورائیہ شیخوپورہ، جھنگ میں رانا عبدالوحید خان،حافظ آباد میں رانا تحفہ دستگیر احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرینگے۔اس متنازع قانون میں فوری طور پر ضروری ترامیم کرے ۔