فارماسسٹس الیکشن :پروفیشن گروپ کے عالمگیر راؤصدرمنتخب

فارماسسٹس الیکشن :پروفیشن گروپ کے عالمگیر راؤصدرمنتخب

فرقان خورشید ہاشمی سیکرٹری جنرل بن گئے ، باقی نشستوں پر بھی جیت

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے ملک بھر سے موصولہ پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پروفیشنل فارماسسٹس گروپ نے قومی سطح پر واضح برتری حاصل کر لی ہے ۔ نتائج کے مطابق صدر کیلئے محمد عالمگیر راؤ نے 604ووٹ لے کر آصف رؤف کو شکست دی، جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر ڈاکٹر فرقان خُورشید ہاشمی نے 597 ووٹ حاصل کیے ۔ پنجاب میں یہ برتری صوبے بھر کے مینڈیٹ کو پی پی جی کے حق میں لے گئی۔سندھ کے متعدد مراکز- کراچی، لاڑکانہ اور سکھرسے بھی پی پی جی کے امیدواروں کی سبقت سامنے آئی۔ کراچی ایس آئی ٹی ای میں صدر کے امیدوار ڈاکٹر نور محمد شاہ نے 86 ووٹ حاصل کیے جبکہ لاڑکانہ میں عالمگیر راؤ نے 66ووٹوں سے برتری لی۔ سندھ میں مقابلہ سخت رہا تاہم مجموعی طور پر نتائج PPGکے حق میں رہے ۔بلوچستان میں صدر کیلئے عاصم رؤف نے 127 ووٹ حاصل کیے جبکہ عالمگیر راؤ کو 105ووٹ ملے ۔ دیگر نشستوں پر بھی گروپ کو سبقت حاصل رہی۔ فیڈرل اور گلگت بلتستان میں اسلام آباد کے ہماک پولنگ سٹیشن پر عاصم رؤف نے 94 ووٹ لے کر برتری حاصل کی۔ اگرچہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر مخالف گروپ آگے رہا لیکن مجموعی قومی تصویر میں یہ فرق فیصلہ کن ثابت نہیں ہوا۔خیبر پختونخوا میں پشاور سینٹر پر مقابلہ نسبتاً قریب رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں