فرخ آباد 12دری سلنڈر دکان میں آگ بھڑک اٹھی
ریسکیو کارروائیاں، مختصر وقت میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا
لاہور (دی رپورٹر) فرخ آباد کے علاقے 12 دری میں واقع ایک سلنڈر شاپ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں شروع کیں اور مختصر وقت میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔ آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔علاقہ مکینوں نے ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کو سراہا۔