قوم اپنی مسلح افواج کیساتھ کھڑی : جماعت اہلحدیث

 قوم اپنی مسلح افواج کیساتھ کھڑی : جماعت اہلحدیث

فوج کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دے سکتی :عبدالغفار روپڑی ودیگر

لاہور (سیاسی نمائندہ)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان پر کیے جانے والے مسلسل حملوں کے پیچھے دشمن قوتوں کا گٹھ جوڑ کارفرما ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جماعت اہلحدیث پاکستان کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی سلامتی، خودمختاری یا سرحدی تحفظ کو چیلنج کیا گیا تو پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی ناظم اعلیٰ سلمان شاکرسمیت دیگرنے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع اپنی ذلت آمیز شکست یاد رکھے ،سودی نظام اللہ اور اس کے رسولؐ کے حکم کے خلاف بغاوت ہے ،جب تک ملک میں سود پر مبنی نظام کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا حقیقی معاشی ترقی ممکن نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی معیشت کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں