قمر الزمان نے چیئرمین وقف املاک بورڈ کاچارج سنبھال لیا

 قمر الزمان نے چیئرمین وقف املاک بورڈ کاچارج سنبھال لیا

گورو دواروں ، مندروں‘مذہبی مقامات، متروکہ جائیدادو ں کے تحفظ کاعزم

لاہور (خبر نگار )متروکہ وقف املاک بورڈ کے نئے چیئرمین قمر الزمان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔چیئرمین بورڈ کی زیر صدارت ہیڈ آفس میں تمام برانچ سربراہان کاتعارفی اجلاس ہوا،سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی،جاری منصوبوں اورمستقبل کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق ،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثنا اللہ خان ودیگرنے شرکت کی۔ قمر الزمان نے کہا وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام،گورو دواروں ، مندروں ،مذہبی مقامات اور متروکہ جائیدادو ں کے تحفظ بحالی اور موثر انتظام کو اولین ترجیح دی جائیگی ، شفافیت، احتساب اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا ۔چیئرمین نے ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ٹیم ورک پر زور دیتے کہا کہ تمام افسر اور ملازمین باہمی تعاون سے کام کریں تاکہ بورڈ کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے کہاعملے کی بہبود کیلئے بھی عملی اقدامات کئے جائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں