پتوکی:ڈاکوؤں نے ایجنسی منیجر کو لاکھوں روپے لوٹ کر گولی ماردی
پتوکی (تحصیل رپورٹر)گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پتوکی کے قریب 2ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر مقامی سگریٹ ایجنسی کے منیجر کو۔۔۔
لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر مزاحمت پر گولی مار کرشدید زخمی کر دیا۔ منیجر آصف رقم بینک میں جمع کروانے موٹر سائیکل پر اپنے ساتھی کے ساتھ جارہا تھا۔ ڈاکو لوٹ مار کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ۔ زخمی منیجر آصف کو تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا ۔واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او سرکل پتوکی رانا سجاد اکبرنفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، اور تفتیش شروع کردی۔