انوار الحق کی ڈی سی نارووال سے ملاقات ، ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو
شکرگڑھ (تحصیل رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امورِ کشمیر و گلگت بلتستان چودھری انوار الحق نے ڈپٹی کمشنر نارووال طیب خان کے۔۔۔
آفس کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر کوگلدستہ پیش کرتے انکی تعیناتی پر نیک تمناکا اظہار کیا۔دونوں نے ملاقات کے دوران این اے 175میں جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ گفتگو میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، نکاسیٔ آب اور دیگر عوامی فلاحی سکیموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔