20مقامات پر جدید ٹریفک سگنلز تنصیب کا جائزہ

20مقامات پر جدید ٹریفک سگنلز تنصیب کا جائزہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ٹیپاآفس میں ٹریفک سگنلز کی اپ گریڈیشن بارے اجلاس میں شہر کے 20 اہم مقامات پر جدید ٹریفک سگنلز تنصیب کرنے کا جائزہ لیا گیا۔۔

چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ نے ٹریفک سگنلز کی اپ گریڈیشن پربریفنگ دی اوربتایاکہ فیصل چوک مال روڈ پر پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد دیگر مقامات پر جدید ٹریفک سگنلز لگائے جائینگے ۔ ویڈیو وہیکل ڈیڈیکشن سسٹم بھی لگایا جائے گا۔ماڈرن پیلیکن سسٹم کی تنصیب سے پیدل چلنے والوں کو سہولت ملے گی۔ماڈرن سگنلز، سیف سٹی اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کے ٹریفک سسٹم سے لنک ہو نگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں