آلو تاریخی سستا، کاشتکار شدید مالی بحران کا شکار
الہ آباد (نمائندہ دنیا )آلو کی قیمت تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچنے سے کاشتکار شدید مالی بحران کا شکار ہو گئے ہیں۔
ضلعی چیئرمین کسان اتحاد،کاشتکار چودھری نصر اللہ آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آلو کی فی ایکڑ کاشت پر بیج، کھاد، زرعی ادویات، آبپاشی، مزدوری اور دیگر اخراجات کی مد میں لاکھوں روپے خرچ آتے ہیں، مگر موجودہ صورتحال میں آلو کی فروخت سے کاشتکاروں کو فی ایکڑ تقریباً ایک لاکھ روپے تک نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ، فوری اقدامات نہ کیے گئے تو کسان مزید قرضوں کے بوجھ تلے دب جائیں گے ۔