کوٹ رادھاکشن :خود ساختہ مہنگائی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی
کوٹ رادھاکشن (تحصیل رپورٹر)کوٹ رادھاکشن میں خود ساختہ مہنگائی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔
سبزیوں ، پھلوں، چینی اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں سرکاری نرخنامے کے برعکس دوگنی وصول کی جا رہی ہیں، جس سے عام آدمی شدید پریشانی میں مبتلا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامہ محض کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے جبکہ مارکیٹ میں ہر چیز دوگنی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے ۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی، تحصیل دار اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی خاموشی نے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔